میجر گل آزاد کو ٹھیکیداری، کار اور دفتر کی بشارت:
’’ صوبیدار میجر گل آزاد صاحب کسی یونٹ میں بہ حیثیت صوبیدار میجر ملازم تھے۔ کسی بات پر انہیں فوج سے بہت جلد فارغ کر دیا گیا نہ ہی پنشن اور نہ دیگر واجبات دئیے گئے۔ سیدھا دربار شریف آئے چند دن تک دربار شریف ڈیوٹی کرتے رہے۔
حضور قبلۂ عالم حضرت خواجہ زندہ پیر صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے نگاہِ التفات فرماتے ہوئے فرمایا۔ ایک پاسپورٹ خرید لو۔ فوٹو مت بدلو جیسے پاسپورٹ والے آدمی کے سر پر ٹوپی ہے ایسے ہی ٹوپی پہن لو۔ تم باہر ملک جاؤ گے ٹھیکیدار ہوگے تمہارا دفتر ہوگا تمہارے نیچے کار ہوگی۔ کافی لوگ تمہارے ماتحت کام کرنے والے ہوں گے۔
آپ حضور نے فرمایا ابو ظہبی چلے جاؤ۔ چنانچہ العین پہنچے۔ العین میں ان کے رشتہ دار پہلے سے موجود تھے۔ ان کو تعجب ہوا کہ عہدے کا آدمی ہے یہ کیسے مزدوری کرے گا۔
گل آزاد صاحب نے انہیں بتایا میرا دفتر ہوگا میرے نیچے کار ہوگی۔ بہت سے لوگ میرے ماتحت کام کرنے والے ہوں گے۔ اس پر ان کے رشتہ دار ہنستے ہیں یہ کیسے ممکن ہے۔ لیکن گل آزاد صاحب کا ایمان حضور قبلۂ عالم پر حق الیقین کے درجہ کا تھا۔ انہوں نے کہا خداوند کریم میرے مرشد کے وسیلہ سے مجھے سب کچھ دے گا۔
چنانچہ ایک دن ایک عربی شخص ان کے قریب سے گزرا علیک سلیک کے بعد گل آزاد صاحب نے انگریزی زبان میں شیخ سے بات چیت کی۔ شیخ نے اسی وقت اسی جگہ کا انچارج گل آزاد صاحب کو مقرر کیا۔ ان کے پاس دفتر بھی ہوگیا کار بھی ہوگئی۔ ماتحت کام کرنے والے بھی ہوگئے۔ ہنسنے والے برادری کے لوگ حیران و ششدہ رہ گئے ‘‘
گھمکولی کا نہ گر ملتا دوارا ہم کہاں جاتے
نہ بنتے وہ سہارا گر ہمارا ہم کہاں جاتے
اگر دامانِ رحمت میں نہ گھمکولی چھپا لیتے
کہاں ہوتا بھلا اپنا گزارہ ہم کہاں جاتے
(حوالہ : کَنزُ العِرفان ۔ صفحہ ۔ 232)
(مصنف : خلیفہ حضرت صوفی رب نواز صاحب رحمتہ اللہ علیہ)
دعا گو قاری حافظ محمد عاقب گھمکولوی ڈہوک منور جہلم پارٹی 03144403488