اطاعتِ الٰہی کے متعلق حضور زندہ پیر صاحب رحمة ﷲ تعالٰى
علیہ نے فرمایا:
اطاعت کی حقیقت ﷲ
تعالٰی کی معرفت، خوفِ خدا، ﷲ تعالٰی سے امید، ہمہ وقت ﷲ تعالٰی کی طرف رجوع ہونا
ہے۔ اطاعت اس وقت تک درست نہیں ہوتی جب تک کہ بندہ ﷲ کی معرفت اور اس بے مثل، بے
مثال، قادر و خالق ربِ ذوالجلال کی تمام صفات پر ایمان نہیں رکھتا۔
حضور زندہ پیر صاحب
رحمة ﷲ علیہ اکثر محفل میں دعا فرماتے کہ اے ﷲ ہمیں ایسی عقل اور سمجھ عطا فرما کہ
ہم تیری ذات کو پہچان سکیں۔ یہ دعا اہلِ محفل کیلئے ہوتی کیونکہ آپ حضور تو حق
تعالٰی کو پہچان چکے تھے.
اللّٰه ھُواللّٰه ھُواللّٰه ھُواللّٰه ھُو