Hazrat Khawaja Zinda Peer Sahib Ka Faizan |
ماشاءاللّٰہ حضور قبلہ عالم زندہ پیرصاحب رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ کا فیض
سیدہ مائی صاحبہ مرشد کامل قبلہ عالم حضرت زندہ پیر صاحب گھمکول شریف رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ کی خلیفہ مجاز تھیں حضور زندہ پیر صاحب رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ مائی صاحبہ رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہا کو بیٹی کہا کرتے تھے اس سلسلہ سے آپ کے پاس سلسلہ نقشبندیہ کا فیض ہے اس کے علاوہ سلسلہ سہروردیہ کا فیض بھی آپ کے پاس اپنے جدامجدسید جلال الدین بخاری رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ اُچ شریف ملتان سے ہے.
مائی صاحبہ بحکم پیر صاحب رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ اس علاقہ ڈھوک کنیال میں ہجرت فرما کر آئیں اورموجودہ آستانہ آباد کیا اور خواتین کے لئے مدرسہ اور سکول کی بنیاد بھی رکھی جس سے سینکڑوں حافظات بچیوں اور بچوں کو قرآن مدرسہ ہٰذا میں فی سبیل اللّٰہ پڑھایا جاتا ہے.
مائی صاحبہ رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہانے انگنت مستحق بچیوں کی شادیاں اپنے پاس سے کیں ہیں اسکے علاوہ کئی یتیم اور مستحق بچیوں اور بیواؤں کو سہارا دیا اور رھائش کا بھی انتظام کیا مدرسہ جامعہ بخاری زھرۃ النساء کا افتتاح بدست مبارک پیر جی سرکار کے 1999 میں ہوا ، اس سے پہلے یہ مدرسہ جہلم شہر میں کام کررہاتھا فخر جہلم کا ایوارڈ یافتہ ہونے کا بھی اعزاز اس مدرسہ کے پاس ہے اس کے علاوہ آبائی گاؤں جنگو ڑڑیالہ کی مسجدومدرسہ کا انتظام بھی انہیں کے پاس ہے نگاہ مرشد کا کمال ہے کہ ہزاروں افراد یہاں سے علم حاصل کرتے ہیں اور لوگ دعاؤں کے لیئے بھی آتے ہیں اور اللّٰہ کے کرم سے اور مرشد پاک کی دعا سے ان کی دعائیں قبول بھی ہوتی ہیں مائی صاحبہ نجیب الطرفین سید ہیں موجودہ آستانہ موضع ڈھوک کنیال مائی صاحبہ کے دادا سید فتح شاہ کے مرید تھے.
زندہ پیر کرامت ظاہر فیض ہمیشہ جاری
باغ نبی دا گل عجائب کھڑیا سدا بہاری 
اللّٰه ھُواللّٰه ھُواللّٰه ھُواللّٰه ھُو