حضور زندہ پیر صاحب رحمة ﷲ تعالٰی علیہ 1983ء میں براستہ کراچی حج مبارک کیلئے تشریف لے جا رہے تھے بریگیڈیئر شیرعلی باز صاحب بروقت کراچی نہ پہنچ سکے اور نہ ہی کاغذات جمع ہو سکے جبکہ جدہ شریف تک اطلاع ہو چکی تھی کہ کراچی سے فلاں وقت روانگی ہو گی۔جس جہاز پر روانگی کا حضور زندہ پیر صاحب رحمة ﷲ تعالٰی علیہ کا پروگرام تھا کاغذات بروقت جمع نہ ہونے کی وجہ سے سیٹ نہ مل سکی۔پی آئی اے والوں نے کہا کہ مزید تین چار دن انتظار کرنا پڑے گاحضور قبلہ عالم رحمة ﷲ تعالٰی علیہ نے فرمایا پاک پروردگار میں تو کراچی ایک منٹ نہیں رکنا چاہتا، یہ لوگ تین چار دن کی بات کر رہے ہیں۔اسی اثناء میں جس جہاز پر آپ حضور کا مبارک خیال تھا کہ سیٹ ہو جائے، پائیلٹ جہاز کو رن وے پر دوڑا رہا ہے چار میل تک رن وے پر جہاز کو دوڑایا گیا جہاز صرف دوڑ رہا ہے زمین چھوڑنے اور اڑنے کا نام تک نہیں لیتا۔ اسی دوڑنے کے دوران جہاز کا انجن بھی بند ہو گیامجبوراً جہاز سے مسافروں کو اتارا گیا اور دوسرا جہاز D-C-10 قسم کا تیار کیا گیا جس میں پہلے جہاز کی نسبت چھتیس سیٹ زائد کی گنجائش تھی حضور زندہ پیر صاحب رحمة ﷲ تعالٰی علیہ اس جہاز میں تشریف فرما ہوئے جہاز جدہ شریف کیلئے روانہ ہو گیا بعد میں پہلے جہاز کو چیک کیا گیا کوئی نقص نہ ملا وہ بھی جلد ہی جدہ کیلئے حجاج کرام کو لیکر پرواز کر گیا۔فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد آپ حضور واپسی پر کراچی تشریف فرما ہوئے تو پہلے جہاز کا پائیلٹ اور ائیرپورٹ مینجر دونوں حاضر ہو کر معافی کے خواستگار ہوئے
جناب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا تقاضہ تھا اور جدہ شریف منتظر غلاموں کی بے قراری کا خیالِ مبارک تھا اسی لئے حضور زندہ پیر صاحب رحمة ﷲ تعالٰی علیہ نے فرمایا پاک پروردگار میں ایک منٹ کراچی میں نہیں رکنا چاہتا آپ کی دعا و توجہ اور تصرفِ باطنی کا صدقہ تھا کہ جہاز زمین نہیں چھوڑ رہا تھا بریں وجہ دوسرے جہاز کا محکمہ کو انتظام کرنا پڑا.
💖✨اللّٰه ھُو✨💖✨اللّٰه ھُو✨💖✨اللّٰه ھُو✨💖