حضور زندہ پیر صاحب رحمة ﷲ علیہ کے اخلاقِ مقدسہ کا بحرِ ناپید کنارا احاطۂ تحریر میں نہیں آ سکتا۔ آپ حضور کے صحیفۂ
زندگی کا ہر صفحہ ہر قسم کے اخلاق سے مزین نظر آتا ہے۔ بلاشبہ اس خالقِ کون ومکاں نے آپ کی کتابِ ہستی سے عُجب،
تكبر، خودپسندی، خوشامندپسندی، بُخل، حسد، بُغض، ظُلم، حرص، طمع، فکرِ باطل، بدگُمانی، تكلف ظاهری، زيب وزینت
کو قطعی طور پر محو فرما کر بالکل پاک وصاف بنا دیا تھا۔ یہ مبالغہ نہیں واقعی حقیقت ہے جو سب پر آشکارا ہے اور بلالحاظ
مذہب وملت تسلیم کرتے اور مانتے ہیں۔
یہ پو سٹ گھمکول شریف کوہاٹ کرامات کی طرف سے بنائی گئی گے
طالب دعا : محمد عاقب گھکولوی چیف ایگزیکٹیو آفیسر گھمکول شریف کو ہاٹ کرامات