حضور زندہ پیر صاحب رحمة ﷲ تعالٰى علیہ کا ارشاد ہے
گمراہی اور بدکاری کی وجہ سے دل میں سیاہی اور نفرتِ اسلامی پیدا ہو جاتی ہے۔ گو انسان بظاہر مسلمان کہلاتا ہے لیکن اس کا دل نیکی و عبادت سے یکسر عاری ہوتا ہے۔ جیسے کسی لیمپ کا شیشہ استعمال سے
سیاہ ہو جاتا ہے اور وہ روشنی دینے سے معذور ہوتا ہے اسی طرح ظلمتِ کفر اور نافرمانیٔ اسلام سے قلبِ انسانی گرد آلود اور سیاہ ہو کر دین کی تمیز و ایمان گم کر دیتا ہے جس سے اسلامی افعال و اعمال کی دلچسپی مفقود ہو جاتی ہے۔ اس کا دل ہر وقت گمراہی و شیطانی وساوس کا گرویدہ رہتا ہے اس لئے ایسے انسان پر پندونصائح بے سود رہتی ہے۔ ایسے نازک وقت میں پیر کامل کے تعلق سے ہی اس کا دل نورِ ایمان سے صیقل و منور ہو سکتا ہے ورنہ مرشد کی لاتعلقی سے گناہ کی رغبت بڑھتی ہے.