گھمکول شریف کے پہا ڑو ں سے کیا ملتا ھے اس پر صوفی رب نواز صا حب نے کلام لکھا ھے پڑھ لیں
وادی گھمکول شریف جس کو حضور قبلہ عالم خواجہ زندہ پیر صاحب نے خدا کے ذکر سے آباد فرمایاہے.
خدا کےاس لیے ہیں رحمت و انوارگھمکول کے پہاڑوں میں
کہ ہے اللّٰہ کے محبوب کا دلدار گھمکول کے پہاڑوں میں
در خواجہ کو بخشی ہے خالق کائنات نے وہ مسیحائی
شفاءپاتے ہیں عشق کے بیمار گھمکول کے پہاڑوں میں
مرادیں دل کی ملتی ہیں تمنائیں بھرآتی ہیں
سخی داتا کا ہے ایسا سخی دربار گھمکول کے پہاڑوں میں
سنا ہے آستانے پر بدست خواجہ گھمکولی
بٹاکرتا ہے صدقہ احمد مختار گھمکول کے پہاڑوں میں
حقیقت ہے در خواجہ زندہ پیر پر حاضر ہونے والوں کے
لگاء دیتا ہےخالق سب کے بیڑےپار گھمکول کے پہاڑوں میں
سکون قلب ملتا ہےنواز اُن کی چوکھٹ پر
مٹا کرتےہیں دل کے رنج و الم گھمکول کے پہاڑوں میں
کلام:صوفی رب نواز صاحب رحمتہ اللّٰه تعالٰی علیہ
💖✨اللّٰه ھُو✨💖✨اللّٰه ھُو✨💖✨اللّٰه ھُو✨💖